!کچھ نہیں بدل سکتا جب تک آپ نہیں

!کچھ نہیں بدل سکتا جب تک آپ نہیں

Aamer Habib TV Anchor

Aamer Habib TV Anchor

یہ زندگی کا ایک اہم سبق ہے کہ:
* کچھ نہیں بدل سکتا جب تک کہ آپ خود نہیں بدلتے۔
*کچھ بھی بہتر نہیں ہو سکتا جب تک کہ آپ خود بہتر نہیں ہو جاتے۔
یہ محض حالا ت وواقعات پر منحصر نہیں، نہ ہی قسمت کا کھیل ہے۔ ھم سب ہی اپنی مرضی سے اچھا یا برا پا سکتے ہیں۔ ہم سب ہی کی زندگی میں ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو ہمیں مشکل ترین حالات سے گزارتے ہیں۔ اہم یہ ہے کہ آپ ان حالات کو کیسے گزارنا پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ معاشی حالات،تنخواہ،رشتوں، یا پھر کسی بھی انسان کے بدلنے کے منتظر ہیں تو بے سود ہے! جان لیں کہ کچھ نہیں بدلے گا۔اگر آپ واقعی تبدیلی چاہتے ہیں تو خود آپ کو بدلنا پڑے گا، کہ کوئی چیز تب ہی بدلتی ہے جب آپ خود بدلتے ہیں۔اگر آپ بہتر کے متلاشی ہیں تو خود بہتر ہو جائیں،کہ جب آپ بہتر ہو جاتے ہیں تو آپکی زندگی بہتر ہو جاتی ہے۔اور آپ بہتر یہ کر سکتے ہیں کہ:
*خود پر توجہ دیں۔ اپنے اندر مثبت عادات پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
*پڑھائی لکھائی بڑھائیں۔
*ہر کسی کو ہر کسی سے زیادہ اہمیت دیں۔
* ایک قدم پیچھے پلٹیں اور اپنی زندگی پر نگاہ دوڑائیں۔ آپ کیا بہتربنا سکتے ہیں؟
*ایمانداری سے سوچیں کہ آپ زندگی کے ہر میدان میں مزید کیابہتر کر سکتے ہیں؟
*خود کو دن بہ دن بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں۔
*اگر آپ خود کو کچھ بھی بہتر کرنے سے قاصر سمجھتے ہیں تو جان لیں کہ یا تو آپ انسان نہیں یا پھر خود سے جھوٹ بول رہے ہیں۔
*ہر اس چیز کو اپنی زندگی سے باہر نکال پھینکیں جو آپکو آپ کے مقاصد اور اہداف سے ہٹا نے کا باعث بن سکتی ہے۔ اب چاہے وہ ٹی وی ہو،آپکی زندگی میں موجود فضول لوگ،یا پھر بری عادات۔یہ آپ بہتر جانتے ہیں۔انہیں جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے۔

یاد رکھیئے! یہ آپ کی زندگی ہے،جس سے ضروری کچھ نہیں۔ اپنے اندر جھانکیئے۔ اگر اپنی مرضی کی زندگی جینا چاہتے ہیں تو بہادر ہو جائیں،ہمت رکھیئے او ر اپنے اندر مضبوطی پیدا کریں، بنا پرواہ کیئے کہ “لوگ کیا کہیں گے!” حالات کے بدلنے کا انحصار آپ پر ہے۔بیشک کامیابی کی راہ مشکل ہے مگر نا ممکن نہیں جب تک کہ آپ ہار نہ مان لیں۔مگر اگر آپ دل جمعی سے اس پر قائم رہیں تو یقیناً ایک دن “جیت کنندہ” کا خطاب پا سکتے ہیں۔اور اگر عام ہی رہنا چاہتے ہیں تو بیشک آسان راہ اپنا لیں۔مگر رکیئے! اپنے آپ کو پہچانیں! آپ دوسروں سے نہیں!تو پھر ابھی فیصلہ کریں کہ آپکو عمل کرنا ہے کچھ الگ بننا ہے، وہ جو آپ چاہتے ہیں۔ آپ کی زندگی آپکو خود بنانی ہے۔
تو پھر دیر کیسی ؟ فیصلہ کرلیں کہ:
“مجھے مزید اچھا بننا ہے کیونکہ مجھے مزید اچھا حاصل کرنا ہے، اورمیں تبدیل ہوں گاکیونکہ مجھے تبدیلی پانی ہے!”

Aamer Habib TV Anchor