کامیابی یا ناکامی۔ پانا یا کھونا

کامیابی یا ناکامی۔ پانا یا کھونا

Aamer Habib Crime Reporter

Aamer Habib Crime Reporter

کامیابی یا ناکامی۔ پانا یا کھونا
آپ کو آخر کس کا ڈر ہے۔ قدم بڑھائیں
کیا آپ اپنے میدان میں نئے ہیں؟تو حوصلہ رکھیں، ابھی آپکو کئی بار مسترد کیا جائے گا۔لیکن اس سے قطعاً دل برداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ دنیا کا کوئی بھی عظیم انسان ایک ہی بار میں اس مقام پر نہیں پہنچ گیا تھا جس پر وہ ہم نے اسے دیکھا۔ بلکہ کئی بار مسترد کیے جانے کے بعد اسے یہاں تک رسائی حاصل ہوئی۔سو آپ بھی اس سب کا سامنا کرنے کو تیار رہیں۔عین ممکن ہے کہ بہت سے لوگ آپکو مہلت نہ دیں یا پھر آپکی قابلیت اور اہلیت کا اعتبار نہ کریں اور اسی بناء پر آپکو نظر انداز کر دیا جائے۔کیا اس سب کا کوئی حل موجود ہے؟بالکل ! آپ خود کو اتنا قابل بنا لیں کہ کوئی نظر انداز کر ہی نہ سکے۔خود کو اتنا بہتر بنا لیں کہ کرۂ ارض پر موجود کوئی انسان آپکو حقارت کی نگاہ سے دیکھنے کے قابل ہی نہ رہے۔آپ میں اتنی اہلیت ہونی چاہیے کہ جب کبھی ’بہترین‘ کی طلب ہو تو آپ کا نام سرِ فہرست شمار کیا جائے۔اپنے ہنر میں یکتا ہو جائیں۔یہ بات آپ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ’ماہر ‘ کو کوئی نظر انداز کر ہی نہیں سکتا، نہ ہی اسکی اہمیت کو جھٹلا سکتا ہے۔تو آپ بھی اپنے ہنر اور پیشے میں ماہر ہو جائیں۔لوگوں کی پرواہ کرنا چھوڑ دیں۔اگر کوئی آپکی غیر موجودگی میںآپکے متعلق بات کرتا بھی ہے تو یاد رکھیں کہ ’’بات اسی کی ہوتی ہے جس میں کوئی بات ہوتی ہے‘‘۔ اس لیے لوگوں کی باتوں کو خاطر میں لائے بغیر آگے بڑھتے جائیں ۔بس توجہ اور محنت لازم ہیں۔جب آپ خود کو ماہر بنا لین گے تو یہی لوگ کل کو آپکی ضرورت محسوس کریں گے اور آپ سے مدد کی درخواست کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔خود کو اپنے مقاصد کے حصول کی راہ پر گامزن رکھیں اور ویسے ہی بن جائیں جیسا بننے کا آپ ارادہ رکھتے ہیں۔اگر آپ وہ نتائج حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں جو آج تک نہ کر سکے تو وہ کیجیئے جو آج تک نہ کر سکے۔ ہر وہ علم اور ہنر سیکھیئے جو آپ سیکھنا چاہتے ہیں۔سوچیں کہ آپ کے لئے کیا فائدہ مند ہے اور کیا بے سود۔اپنے اندر ہر وہ خوبی پیدا کر یں جو لوگون کی نظر میں اہمیت کی حامل ہو۔لوگوں کی توقعات پر انکی توقع سے بڑھ کر پورا اتریں۔ کسی کی بھی سوچ سے بڑھ کر محنت کر کے دکھائیں۔مگر سب سے ضروری یہ ہے کہ سب اپنی ذات کے لئے کریں، دوسروں کی مرضی پر منحصر مت ہوں۔ہر دن اپنی ذات سے مقابلہ جاری رکھیں کہ آج میں کیا ہوں اور آج مجھے مزید کیسے بہتر بننا ہے__ تاکہ ااپ اپنی ہی ذات کی بہترین شکل اختیار کر سکیں۔

اپنے لئے عظیم ہو جائیں کہ اس سے بڑا کوئی جذبہ نہیں۔ہر گزرنے والے لمحے کو بروئے کار لائیں اور ہر موقع کا فائدہ اٹھائیں۔ لوگ تو آپکی ہار کے منتظر ہیں، آپ خود کو ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رکھیں۔ تہیہ کر لیں کہ آپ کبھی بھی اپنی منزل اور مقصد سے دستبردار نہ ہو ں گے۔تو پھر کون ہے جو آپکو بہترین بننے سے روک سکے!

Aamer Habib Crime Reporter