شعور کی کمی ۔ انسان جو کہ ا شرف المخلوقات ہے

شعور کی کمی ۔ انسان جو کہ ا شرف المخلوقات ہے

Aamer Habib Pakistani Journalist

Aamer Habib Pakistani Journalist

کیا کبھی آپ نے چیونٹیوں کی قطار پر غور کیا؟ کیا وہ ہم جیسے انسانوں سے کئی بہتر طور پر نہیں چل رہی ہوتیں؟ اگر ایک چھوٹا سا کیڑ ا، جو کہ عقل سے محروم ہے،نظم و ضبط کا اتنا پابند ہو سکتا ہے، تو انسان جو کہ اشرف المخلوقات ہے، وہ کیوں نہیں؟ اگر ایک کیڑے کی زندگی میں نظم و ضبط اتنی اہمیت کا حامل ہے تو انسانی زندگی میں اسکی کیا اہمیت ہوگی؟ہمیں کتابوں میں اپنے اندر نظم و ضبط پیدا کرنے کا سبق اور تلقین بار بار ملتی ہے، اسکی وجہ ہماری زندگی کا نکھرنا ہے۔نظم و ضبط کی اہمیت کی ایک جھلک آپکو ذیل میں موجود اسکے فوائد کی صورت میں دِکھے گی:
* نظم و ضبط سے ہر کام بآسانی اور وقت پر مکمل ہو جاتا ہے۔
* نظم و ضبط ہمارے طور طریقوں میں تہذیب کا عکس پیدا کرتا ہے۔
* نظم و ضبط سے سوچ،جذبات اور زندگی کافی حد تک انتشار کا شکار ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔
* اپنے اندر نظم و ضبط پیدا کر لینے سے نہ صرف خود آپکی مشکلات میں کمی واقع ہوتی ہے، بلکہ آپ
دوسروں کیلئے بھی مشکلات کا موجب نہیں بنتے۔
* یہ آپکو آپکی منزل تک پہنچانے کی اہم کڑی ہے۔ جب تک آپکے افعال میں نظم و ضبط نہ ہوگا، آپکی
کامیابی کی راہ میں رکاوٹیں حائل رہیں گی۔
* نظم و ضبط آپکے اندر قوتِ برداشت بڑھاتا ہے۔
* یہ آپکو فضول سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔
* نظم و ضبط آپ میں شکر گزاری ، عفو و در گزر اور قناعت پسندی کی صفات پیدا کرتا ہے۔ آپ ہر حال
میں راضی رہنا سیکھ جاتے ہیں۔
* یہ آپکو بہترین منتظم بناتا ہے۔
* نظم و ضبط سے آپکے معاملات میں بگاڑ پیدا نہیں ہوتا۔

اب سوال یہ ہے کہ نظم و ضبط قائم کیسے کیا جائے؟تو اسکا سادہ جواب یہ ہے کہ آپ اپنے روزمرہ معمولات کا شیڈول بنائیں اور اس پر عمل کریں۔ نظم و ضبط محض سوچ یا لائحہ عمل طے کرنے کی حد تک نہیں بلکہ عمل کی سطح پر بھی ضروری ہے۔اگر آپ اپنے شیڈول پر عمل کرنے میں کوتاہی نہ برتیں تو آپکی زندگی میں نظم و ضبط خود بہ خود پیدا ہونے لگتا ہے۔پھر نہ صرف آپ خود پر توجہ دے سکتے ہیں، بلکہ اپنے خاندان کو بھی خوش رکھ سکتے ہیں اور اپنی تمام فرائض بھی بخوبی نبھا سکتے ہیں۔ کیا صرف اتنا کرنا مشکل ہے؟ کیا آپ اپنی زندگی اور شخصیت میں نکھار نہیں لانا چاہتے؟ کیا آپ خود کو اور اپنے گھر والوں کو بھرپور وقت دے پا رہے ہیں؟ قائدِاعظم نے نظم و ضبط کا پیغام کیوں دیا؟اگر انکی نظر میں اسکی اتنی اہمیت ہے تو ہم سمجھنے اور عمل کرنے سے کیوں گریزاں ہیں؟ کیا آپ اپنی زندگی کو آسان نہیں بنانا چاہتے؟ تو پھر ابھی طے کیجئے!

Aamer Habib Pakistani Journalist